بھٹکل:29/جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ ٹھیکیدار اسوسی ایشن کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ، اسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ انتخابی اجلاس میں نارائن ایم نائک کو متفقہ طورپر صدر اور سی ایچ محمد اشرف کو جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کیا گیا ۔
آنند ایم دیواڑیگا کو نائب صدر ، سی ایچ محمد اشرف کو جنرل سکریٹری ، کونٹوانے کے سبرامنیا آنندشٹی کو خازن کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیاتو عبدالغنی کو اعزازی صدر اور وینکٹ رمن انپا موگیر منڈلی کو جوائنٹ سکریٹری کے طورپر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے ممبران موجود تھے۔